305

شوکت محمود بسراء ترجمان حکومت پنجاب کی نیشنل ماسک ریسلینگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی لالہ عالم کے گھر آمد

ہارون آباد ( سٹی رپورٹر)ہارون آباد پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمود بسراء ترجمان حکومت پنجاب کی نیشنل ماسک ریسلینگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی لالہ عالم کے گھر آمد ، گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔

نیشنل ماسک ریسلینگ

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمود بسراء ترجمان حکومت پنجاب کی چوتھی نیشنل ماسک ریسلینگ میں 105کلوگرام کے مقابلہ جات میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی لالہ عالم کے گھر آمد ہوئی اور گولڈ میڈل جیتنے پر لالہ عالم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر شوکت محمود بسراء نے میڈیا کو بتایا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی نے کھیل کے میدان میں ہمارے علاقہ ہارون آباد کا نام پورے ملک میں روشن کردیا ہے ، اور ہم سمجھتے ہیں ہمارے اس پسماندہ علاقہ میں کھیلوں کے حوالہ سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسکا منہ بولتا ثبوت لالہ عالم ہے ، اس موقع پر شوکت محمود بسراء نے لالہ عالم کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں