183

میونسپل کمیٹی عملہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حق کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب) ہارون آباد میونسپل کمیٹی عملہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حق کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے، پورے علاقے میں تعفن پھیل چکا ہے ، گلیوں میں گندا پانی کھڑا ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق عملہ صفائی کئی کئی روز علاقے میں نظر نہیں آتا جس وجہ سے علاقہ بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، تعفن نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، دوسری طرف لوگ پیٹ اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ،اہل علاقہ نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں