353

اریگیشن ایمپلائرز اینڈ ورکرز یونین کا تھانہ صدر پولیس کے خلاف ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاج،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پاکستان اریگیشن ایمپلائرز اینڈ ورکرز (پاسبان) یونین رجسٹرڈکا تھانہ صدر پولیس کے خلاف ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاج،پولیس مخالف نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نہرتھری میں زمیندارو ں کی جانب سے ایس ڈی او محکمہ انہار پر درجنوں مسلح زمینداروں نے مبینہ حملہ کیا او ر سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تھے اوایس ڈی او اور عملہ نے بھاگ پر جان بچائی تھی ۔

قانونی کاروائی کیلئے پولیس کو تحریری درخواست دی تھی جس پر پولیس کی جانب سے ابھی تک کاروائی نہ کرنے کے خلاف ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا، چوہدری اصغر علی سب ڈویژنل آفیسر ہارون آباد اور ملازمین سمیع اللہ، نیاز احمد، محمد کاشف اور کینال گارڈ پر بہیمانہ تشدد اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے پر شدید مذمت کی اور پولیس کی جانب سے ملزما ن کیخلاف قانونی کاروائی نہ کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا،

بعد ازاں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت میاں محمد احمد وٹو (مرکزی چیئرمین) پاکستان ایریگیشن پاسبان یونین منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ جب تک ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی عمل نہیں لائی جاتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر شبیر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے چارج سنبھالے ایک دن ہوا ہے موقع دیکھنے کے بعدقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انصاف ہوگا اور میرٹ پر اس کیس کی تفتیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں