278

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ


ہارون آباد( عوامی پریس کلب )ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں اشیا ئے خور و نوش کی قیمتوں کا تعین کر کے ریٹ لسٹ جاری کروائی ۔

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے سبزی منڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ کے اجرا ء کے فوری بعد دکانداروں تک پہنچائی جائے اورریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائی ہوگی ۔ ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں