263

انجمن صرافاں ہارون آباد کا متفقہ اجلاس

ہارون آباد( عوامی پریس کلب )انجمن صرافاں ہارون آباد کا متفقہ اجلاس ،حاجی محمد رفیق صدر جبکہ حاجی سخی سلطان پرنس انجمن صرافاں ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،دیگر عہدیداروں کےلیے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے صرافہ ایسوسی ایشن ہارون آباد میں دو گروپوں میں اختلافات چل رہے تھے اور صرافہ ایسوسی ایشن کے دوگروپ کام کر رہے تھے گزشتہ رو ز انجمن صرافاں ایسوسی ایشن ہارون آباد کے دونوں گروپوں کا متفقہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر حاجی محمد رفیق کو صدر جبکہ حاجی سخی سلطان پرنس کوجنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

انجمن صرافاں ایسوسی ایشن ہارون آباد کے دیگر عہدیداران نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی صرافہ ایسوسی ایشن کے مسائل کو احسن طریقہ سے حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں