195

ہارون آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ہارون آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی. ریلی میں مقامی جرنلسٹس اور سول سوسائٹی، انجمن تاجران کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی کے سامنے قاید اعظم روڈ سے کیا گیا اور ریلی کے شرکاء مارچ کرتے ہوئے فوارہ چوک میں پہنچے.

ریلی میں شرکا نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ فلسطین کے نہتے اور مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عوامی جذبات کے نعرے درج تھے شرکا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان مظالم کی شدید مذمت کی شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہارون آباد یونین آف جرنلسٹ یاسر چوہدری،.جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک محمد ریاض خلجی،ملک محمد رشید،محمد اقبال قادری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت تاریخ انسانی کا ایک المیہ ہے اور عالمی برادری کی بے حسی اور اقوام متحدہ کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

عالمی ضمیر کی بیداری ناگزیر ہو چکی ہے کیونکہ معصوم بچوں اور خواتین سمیت آبادیوں پر اندھا دھند بمباری کی بدترین کاروائیاں اسرائیلی بربریت کی واضح مثال ہیں. عالمی جنگوں میں بھی میڈیا ہاوسز پر بمباری نہیں کی گئی تھی لیکن اسرائیل نے بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور میڈیا ہاوسز کو بمباری سے تباہ کر کے تاریخ انسانی کو سیاہ دھبوں سے تاریک کردیا ہے اور یہ مظالم اور وحشیانہ طرز عمل امن عالم کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اب بھی وقت ہے کہ عالمی برادری اس جبر و بربریت کے خلاف یک آواز ہو کر اس طرز عمل کے خاتمے کا لائحہ عمل تیار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں