201

پنجاب اسمبلی کے فلور پر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی جانب سے حلقہ کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)پنجاب اسمبلی کے فلور پر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی جانب سے حلقہ کے لیے پینے کے صاف پانی کے لئے آواز بلند کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا ۔

جس پر حکومتی پارلیمانی سیکرٹری نے ایم پی اے سے واٹر سپلائی اسکیموں کی لسٹ طلب کر لی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری سے میٹنگ کر کے تمام اسکیمیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

اسمبلی فلور پر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیس فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے اور 80 فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہے میرے حلقے میں 70 سے زیادہ دیہات واٹر سپلائی سے محروم ہیں۔

حکومت انتہائی ناانصافی کرتے ہوئے عوام سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہی ہے اپوزیشن ارکان کو فنڈز نہیں دیئے جا رہے انہوں نے کہا کیا میرے حلقے میں پنجاب کے لوگ نہیں رہتے کیا ان کو صاف پانی کی ضرورت نہیں۔

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا کہ نہریں پختہ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی اسکیموں کے لیے سیپج کا ایریا کم ہونے کی وجہ سے پانی کھارا ہوگیا ہے ان میں صاف پانی نہیں آتا لہذا ان کو ری لوکیشن کیا جائے یا ان پر فلٹریشن پلانٹ لگانے جائیں بے شک ہم سے ہارے ہوئے پی ٹی آئی کے لوگوں کے ذریعے اسکیمیں مکمل کردیں مگر خدا را عوام کو صاف پانی فراہم کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں