187

تنظیم اسلامی کی جانب سے مین بازار کے فوارہ چوک پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد تنظیم اسلامی کی جانب سے مین بازار کے فوارہ چوک پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینزر اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغرب اپنے ناجائز اور لے پالک بچے اسرائیل کی سرپرستی کرکے دنیا پر بدترین فساد مسلط کرنا چاہتے ہیں، فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے یہ ایک خطے کا نہیں۔

اسرائیل کا ناجائز تسلط ظلم اور بربریت اب ختم ہونی چاہئے، اسرائیل، امریکہ اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد ہیں، مسلم حکمران ان کے خلاف ایک ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کا حل بآسانی ممکن ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران اپنے مفادات کے لیے ان دہشتگردوں سے دوستی نبھاتے ہیں۔

آج فلسطین میں میڈیا ہاوسز اور رہائشی آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کئی بچے اب تک شہید ہوچکے لیکن کوئی لبرل اور سیکولر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں موم بتیاں لیکر سڑکوں پر نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں