303

میاں اطہر باری ایڈووکیٹ کابار روم ہارون آباد پہنچنے پر تپاک استقبال


ہارون آباد (سٹی رپورٹر)نومنتخب فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نواجوان قانون دان میاں اطہر باری ایڈووکیٹ کابار روم ہارون آباد پہنچنے پر تپاک استقبال ،مالائیں پہنا کر استقبال کیاگیا اور مبارکبادیں پیش کی گئیں ،تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے انتخابات میں فنانس سیکرٹری منتخب ہونے والے نواجوان قانون دان میاں اطہر باری ایڈووکیٹ کو ہارون آباد بار روم میں پہنچنے پر صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدر ی غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ہارون آباد سجاد سعید گجر ایڈووکیٹ ،چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ ،بزرگ قانون دان چوہدری منظور احمد ،ملک خالد فاروق اعوا ن ایڈووکیٹ ،ثاقب کریم ایڈووکیٹ ،چوہدری حسان میاں آصف حسین، جاہ ایڈووکیٹ ،خان عبد الستار خان ایڈووکیٹ و دیگر نے ان کومالائیں پہنائیں اور فنانس سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نومنتخب فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میاں اطہر باری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے وکلاء بھائیوں کے اس اعتماد پر پورا اتروں گا اور جو ذمہ دراری میرے وکلاء بھائیوں نے مجھے سونپی ہے اسکو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے وکلاء برادری کو درپیش مسائل میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں