214

چوہدری نورالحسن تنویر کی قیادت میں کارکنان کا قافلہ لاہور روانہ ہوا۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری نورالحسن تنویر کی قیادت میں ہارون آباد سے کارکنان کا قافلہ لاہور روانہ ہوا روانہ ہونے والے قافلے میں 200کاریں اور 17بسیں شامل تھیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کا قافلہ مسلم لیگ (ن) پبلک سیکریٹریٹ ہارون آباد سے روانہ ہوا ۔

مسلم لیگ (ن) کے اس قافلے میں 200کاریں اور 17بسیں شامل تھیں جن میں تقریبا ایک ہزار سے زائد کارکنان شریک تھے مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری نورالحسن تنویر سابق ایم این اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا یہ قافلہ اپنے لیڈر کے بے مثال استقبال کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

چوہدری نورالحسن تنویر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ہی ملک ہی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں پاکستان کے کونے کونے سے آج کارکنا ن اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے، ہارون آباد سے ایک ہزار سے زائد کارکنان ہمارے قافلے میں شریک ہیں۔خواتین کے قافلے کی قیادت ڈویژنل سینئر نائب صدر محترمہ مائزہ حمید سابق ایم این اے کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں