387

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

ہارون آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کا عشائیہ بسلسلہ قائد ڈے پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل کے عہدیداران کو عشائیہ دیا گیا ۔ تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طابرالقادری کی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال، بیداری شعور، اصلاح نظام، قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک رواداری اور اسلام کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کے کماحقہ فروغ میں عظیم کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ خصوصی خطاب علامہ احمد حسن فاروقی مرکزی ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن سندھ نے کیا، جبکہ خطبہ استقبالیہ ابوبکر محمد رضا سلطانی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد نے پیش کیا ۔ تقریب میں غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ صدر بار کونسل ہارون آباد، ڈاکٹر میاں غلام حسین سرپرست پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد نے خصوصی شرکت کی تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور محمد ناصر مصطفوی صدر پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد اور ڈاکٹر محمد سرور ضلعی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک نے تمام معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں