253

ایمانداری، دلجمعی اور جانفشانی سے عوامی خدمت میں مصروف افسران اور جوان محکمہ پولیس کا فخرہیں۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او راؤ شاہد حمید کو تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا، تفصیلات کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے پرپولیس افسران کو تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ دینے کے حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی.

تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد راؤ شاہد جمیل کو تعریفی اسناداور چالیس ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ ایمانداری، دلجمعی اور جانفشانی سے عوامی خدمت میں مصروف افسران اور جوان محکمہ پولیس کا فخر ہے اور اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی سے انکی استعداد کار اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آتی ہے .

جبکہ ایس ایچ او راؤ شاہد حمید کا کہنا تھا کہ ہائی کمان کی طرف سے اس قدر پذیرائی اور حوصلہ افزائی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ محنت؛لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔انعام کا مقصد شب وروز محنت کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انعام سے نواز کر حوصلہ افزائی کے لئے اپنے کمانڈر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا انتہائی شکر گزار ہوں۔سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری عبدالوحید،قمر نمبردار، حافظ عبدالرحیم ایڈووکیٹ،اویس وٹو،راشد وٹو،کی جانب سے ایس ایچ او راؤ شاہد حمید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں