247

حکومت پنجاب نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے نام پر صفائی فیس نافذ کردی

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) ہارون آباد حکومت پنجاب نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے نام پر ہارون آباد میں صفائی فیس نافذ کردی گئی.

فیسوں کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اسٹنٹ کمشنر نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے گھر، دکانیں، پٹرول پمپ، شادی ہال اور فیکٹریوں پر صفائی فیس مقرر کردی ہے .

نوٹیفکیشن میں سیکرٹری یونین کونسل کو تمام گاوں سے صفائی فیس اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ گاوں کے پٹواری اور نمبرداران کو بھی صفائی فیس وصولی میں سیکرٹری یونین کونسل کی مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .

فی گھر 50روپے فی دوکان 200 روپے، پٹرول پمپ، سروس اسٹیشن اور شادی ہال 1000روپے جبکہ فیکٹری 2000 روپے صفائی فیس مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں