186

تنظیم اسلامی کے زیر انتظام اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تنظیم اسلامی کے زیر انتظام اسرائیلی مظالم کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر نثار احمد شفیق نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پٹی میں زندگی کے امکانات کو تباہ کرنا ہے اسرائیل نے حماس کی اڑ میں جنگ چھیڑ رکھی ہے اس کا مقصد ”گریٹر اسرائیل ” ھے۔یہودونصارا بغیر کسی ابہام کے کہتے ہیں کہ مستقبل میں فلسطینی ریاست کا کوئی وجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اتنا چھوٹا ملک ہے کہ اگر دنیا کے مسلمان متحد ہو کر صرف تھوک ہی دیں تو اسرائیل صفہ ہستی ممٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل اہل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان کی عوام نے بھرپور انداز سے فلسطین کے حق میں نہ صرف اواز بلند کی بلکہ ہر فورم پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی ہے اور مالی طور پر بھی تعاون کیا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر سکے۔

ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں امریکہ اور استعماری قوتوں کے خوف اور ناراضگی کے ڈر سے عالمی فورس پر کوئی جاندار موقف اور احتجاج کرنے میں ناکام رہی ہے تنظیم اسلامی ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کے لیے اواز بلند کرتی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے ذریعے عملی کام بھی کر رہی ہے۔

مسلمان حکمرانوں مقتدر طبقات اور امت کی افواج سے مطالبہ کرتے ھیں کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سیاسی سفارتی اور مالی مدد کے ساتھ عسکری مدد بھی کی جائے۔ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں وہ فل فور ان کو منقطع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں