843

آگ سے 70 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نواحی گاوں 95 فائیو آر میں آگ سے 70 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا،تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں 95 فائیو آر میں 70 سالہ غلام فرید نے سوتے وقت چارپائی کے نیچے آگ والی انگیٹھی رکھی تھی چارپائی سے رضائی نیچے انگیٹھی پر گر گئی جس سے رضائی کو آگ لگ گئی۔

غلام فرید کا جسم تقریبا 80 فیصد جھلس گیا گیا تھا جس کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا اور تشویشناک حالت کے باعث غلام فرید کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اورراستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں