488

ہارون آباد اور قرب جوار میں شدید دھند،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد اور قرب جوار میں شدید دھند،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،ٹریفک کی روانی شدید متاثر،سردی کی شدت میں اضافہ،سوئی گیس کا غائب رہنما معمول بن گیا،تفصیلات کے مطابق شہر اور اس کے قرب و جوار میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث سٹرکوں پر ویرانگی نظر آنے لگی،جبکہ بازاروں میں خریداروں کا رش بھی نا ہونے کے برابر ہے، سخت سردی کے باعث بچوں اور بڑوں میں کھانسی اور چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ بلدیہ کالونی، ٹبہ نور پورہ، دھوبی گھاٹ سمیت دیگر علاقہ جات میں سوئی گیس کا بند رہنا اور پریشر میں کمی معمول بن گیا ہے جس کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں