184

بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا،چند روز قبل ریلوے لائن کے قریب سے بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا،مقتول ارشاد کے بھائی ذوالفقار نے مقدمہ بھی اپنی مدعیت میں درج کروایا،مقتول ارشاد کا بھائی ذوالفقار،ارشاد کا بھتیجا عبد الرحمان،اور بھتیجے کا دوست علی عباس قاتل نکلے ۔

پولیس نے جدید سائنتفک انداز اور جد ید تفتیش کے باعث ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر سعید پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن میں ایک بوری بند لاش پڑی ہے جس پر میری ٹیم نے سب انسپکٹر محمد عباس جوئیہ کی زیر نگرانی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

بعداز مقتول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی اور اسکے ورثاء بھی پہنچ گئے مقتول ارشاد کے بھائی ذوالفقار علی نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا بعد ازاں ہماری ٹیم نے جدید سائنٹفک انداز سے اپنی تفتیش شروع کی توسی سی ٹی وی فوٹیجز اور ٹیلی فون کالز سمیت دیگر طریقہ کاراپناتے ہوئے اس مقدمہ کے مدعی ذوالفقار علی اور ذوالفقار علی کے بیٹے عبد الرحمان اور تیسرا عبد الرحمان کا دوست علی عباس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کیا تو ملزمان ذوالفقار علی اور ذوالفقار علی کے بیٹے عبد الرحمان اور تیسرا عبد الرحمان کا دوست علی عباس نے اعتراف جرم کر لیا ۔

اور قتل کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ بھائی کی پراپرٹی جس میں ایک پلاٹ اور کچھ جانور جس میں بھیڑ بکریاں تھیں کو ہڑپ کرنا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے مقتول ارشاد کو قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے ریلوے لائن میں پھینک دی تھی۔اہلیان علاقہ نے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان، ایس ایچ اوتھانہ سٹی اظہرسعید پراچہ اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں