383

ہارون آباد شہر سوئی گیس کے دفتر سے محروم

ہارون آباد (چوہدری طارق جمیل) ہارون آباد شہر سوئی گیس کے دفتر سے محروم صارفین کےلئیے شدید مشکلات ہزاروں صارفین کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں کسٹمر سروس سنٹر قائم کیا جائے،شہر میں دفتر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کوتقریباً 180کلو میٹر کا سفر طے کرنے کیلئے سارا سارا دن کرایہ خرچ کرکے ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آبادشہر میں تقریبا ً دس ہزارکے قریب سوئی گیس کے میٹر نصب ہو گئے ہیں لیکن شہر میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کسٹمر سروس سنٹر قائم نہیں کیا گیا ہے۔شہریوں چوہدری عرفان،محمد راشد،عبیدا للہ،محمد جمیل،طاہر خان،محمد جاوید،سلطان خان،عثمان نذیر و دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے شہر میں کسٹمر سروس سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو نئے کنکشن سمیت دیگر چھوٹی چھوٹی شکایات درج کرانے کے لئے تقریباً 180کلو میٹر کا سفر طے کر کے بہاولپور جیسے دور دراز شہر جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو سارا سارا دن کرایہ خرچ کرکے ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے۔ شہریوں نے محکمہ سوئی گیس سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں صارفین کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں کسٹمر سروس سنٹر قائم کیا جائے تاکہ صارفین کو قریب ہی شکایات درج کرنے کا ریلیف فراہم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ہارون آباد شہر سوئی گیس کے دفتر سے محروم” ایک تبصرہ

  1. SNGPL یعنی سوئی گیس ناردن پائپ لائن کا آن لائن پورٹل ہے اور موبائل ایپلیکیشن بھی ہے جس کی بدولت گھر بیٹھے بٹھائے ہر مطلوبہ اور میسر سروس کی درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی درخواست کا سٹیٹس بھی چیک کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں