185

خود کوسرکاری ملازم ظاہر کرنیوالا نو سرباز ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، پولیس نے خود کوسرکاری ملازم ظاہر کرنیوالے نو سرباز کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بمقام الخیر کالونی 71فور آر کے قریب ٹبہ غلیانوالہ کی طرف سے آنے والی کار کو روکا گیا جس کو محمد فہد سکنہ الخیر کالونی نامی شخص چلا رہا تھا جسکی فرنٹ پر ایک پلیٹ مزید لگی ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحریر ہے جسکے اوپر نیلے رنگ کی بتی لگی ہے جس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کیا۔

کارڈ عہدے وغیرہ بارے دریافت کیا لیکن کوئی ثبوت نہ دے سکا، مزید بتلایا کہ اس نے خود کو پولیس چیکنگ وغیرہ سے بچنے کیلئے سرکاری مونو گرام سرکاری بتی استعمال کی، پولیس نے مذکورہ شخص کی جامعہ تلاشی لی تو ناجائز اسلحہ پسٹل تیس بور برآمد ہوا، پولیس نے کار اور اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں