237

میگا پراجیکٹ کا سسٹم دیہات اور دوسرے شہروں تک بڑھائیں گے۔حاجی سعید احمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اللہ کے دئیے ہوئے مال سے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرکے اللہ رضا حاصل کرنے کا سلسلہ عمر بھر جاری رہے گا، کیونکہ ہماری زندگی کا مشن اور ہماری سیاست کا مقصد یہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار محسن ہارون آ باد حاجی سعید احمد نے وائس چیئرمین محمد ریاض خلجی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ائندہ الیکشن اللہ اور رسول کے قانون کا نفاذ، بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی معیاری طبی اور تعلیمی سہولتوں کی فراھمی اور مثالی تعمیر و ترقی کے منشور پر لڑیں گے۔

انشائاللہ اپنی ذاتی جیب سے میگا پراجیکٹ کا سسٹم دیہات اور دوسرے شہروں تک بڑھائیں گے انشائاللہ اپنے انتخابی حلقوں میں فری ڈائلیسس سینٹر فری دسترخوان’ فری فارمیسی، فری انکھوں اور ڈلیوری کے آپریشن،فری سٹیڈیم، مثالی عیدگاہ و جنازہ گاہ کی تعمیر اور ٹف ٹائل پروجیکٹ کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماڈل زندگی سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے مذہب اور ثقافت کو اپنانا ہوگا دوسروں کے لیے جینے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں کیونکہ مخلوق خدا پر خرچ کر کے رب کائنات کو راضی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں