1,101

مسلم لیگ( ن ) کا جناح سٹیڈیم گراونڈ میں پاور شو کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ن آج مورخہ 30 جنوری بروز منگل جناح سٹیڈیم ہارون آباد میں ایک گراونڈ پاور شو کا انعقاد کر رہی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دختر پاکستان مریم نواز شریف اور دیگر مرکزی قائدین اس عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.

پروگرام کے مطابق میاں محمد نواز شریف دن ساڑھے بارہ بجے ملک سجاد علوی کی عمر عثمان جننگ فیکٹری میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لینڈ کریں گے اور کچھ دیر قیام کے بعد وہ جناح سٹیڈیم ہارون آباد میں شدت سے منتظر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.

اس عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں پورے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں یہ جلسہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک قرار دیا جانے والا یہ حلقہ مزید مضبوط ہوجائے گا اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو اس سے بھرپُور سیاسی جوش ولولہ کے ساتھ الیکشن مہم میں مدد ملے گی۔

جلسہ میں عوام کی ریکارڈ شرکت متوقع ہے اور اس سلسلے عوامی دلچسپی بھی واضح طور پر نمایاں دکھائی دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں