134

قاضی والا روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) قاضی والا روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، ٹرک کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماں بیٹی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ریسکیو ٹیم نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہارون آباد میں قاضی والا روڈ پر نواحی گاوں 1 ون آر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹرک کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر سے ماں موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹی کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ شوکت55سالہ شوکت شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتداء طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ریسکیو زرائع کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں