1,129

میاں محمد نواز شریف کا جناح سٹیڈیم میں تاریخی اور عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہارون آباد کے جناح سٹیڈیم میں تاریخی اور عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کی ہے.ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تبدیلی کی حکومت پاکستان کی سب سے زیادہ کرپٹ ترین حکومت قرار دی گئی ہے کیونکہ اس دور میں کرپشن کا راج رہا۔

ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا.ملکی معیشت کو مضبوط کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا لیکن تبدیلی نے آتے ہی پھر کشکول تک معیشت کو پہنچا دیا.پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلائی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا.سولر پینل سے لیکر لیپ ٹاپ میرٹ پر دیے اور تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا کیونکہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے.اپنی ذات کی بجائے وطن عزیز کے مفادات کو اولین ترجیح رکھا۔

ضلع بہاولنگر میں موٹر وے بنا کر اسے مروٹ زمان سے لیکر کراچی موٹر وے سے منسلک کردیا جائے گا.کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا عزم کر رکھا ہے.تعلیم اور صحت ہماری ترجیحات رہیں.سب ظلم برداشت کیے لیکن ملک قوم کے ساتھ وفا اور عہد کو برقرار رکھا.قومی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاست کی.مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کی فراہمی ہمارا الیکشن وژن ہے.ہمارا منشور الحمد اللہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے مستند منشور اور دستاویز کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔

ہمیشہ وعدے پورے کیے ہیں اور اب بھی یہی عزم ہے.سیم و تھور کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے.اس علاقے کے کاشتکاروں کے لئے ریلیف فراہم کریں گے.معیشت ہمارا الیکشن پلان ہے اور معیشت کی بحالی و ترقی کے ذریعے پاکستان کو ایک بار پھر بلند مقام پر لے کر جائیں گے..چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن دختر پاکستان مریم نواز شریف نے جلسہ عام میں عوام کے جم غفیر کو پرجوش انداز میں شاباش ہارون آباد سے مخاطب کیا اور کہا کہ میاں نواز شریف کو عوام نے چوتھی بار وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہارون آباد کے راستے میں سڑک کے راستے دونوں جانب عوامی محبت اور پذیرائی میاں نواز شریف کے لیئے عوامی عقیدت و تکریم کا اظہار ہے۔

ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر،منچن آباد،چشتیاں،فورٹ عباس میاں نواز شریف کا مضبوط قلعہ ہے اور عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا 2018 میں توڑ دیا جانے والا سلسلہ وہیں سے دوبارہ شروع کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں