222

کاروباری رنجش کے باعث نادرا آفس کے قریب نوجوان رفاقت علی پر فائرنگ،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) کاروباری رنجش کے باعث مین شاہراہ پر نادرا آفس کے قریب نوجوان رفاقت علی پر فائرنگ،رفاقت علی شدید زخمی ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا۔

کاروباری رنجش پر نوجوان رفاقت علی کو نادرا آفس کے قریب محمد عظیم اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا نوجوان رفاقت کی ٹانگوں پر فائر لگے جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے رفاقت علی کی مدعیت میں عظیم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقع کاروباری لین دین کا معاملہ لگتا ہے۔ ہر پہلو سے اس معاملہ کی تفتیش کریں گے اور ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں