237

شہداء پولیس کو خراج عقیدت

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں ڈی ایس پی پولیس سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال نے سرکل کے ایس ایچ اوز راؤ شاہد حمید ایس او سٹی،مطلوب حسین ایس ایچ او فقیروالی،محمد اسلم بلوچ ایس ایچ او تھانہ صدر اور اپنی نفری کے ہمراہ شہید سب انسپکٹرچوہدری حشمت علی کی قبر چک1 ون آر پر خصوصی حاضری دی اور قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں.

پولیس کے دستے نے روایتی انداز میں شہید سب انسپکٹرکی خدمات اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے رتبہ شہادت پر فائز ہونے پر سلامی پیش کی ڈی ایس پی چوہدری ندیم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء عوام کے جان و مال کی حفاظت کے اپنے عہد اور فرض کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے مثال بنتے ہیں۔

اور یہ اس پہلو کا ثبوت ہے کہ پنجاب پولیس کا ہر آفیسر اور جوان اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا اور شہید سب انسپکٹر حشمت علی سمیت شہدا پولیس کی لازوال قربانیاں پولیس کا فخر اور اثاثہ ہیں اور انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور عقیدت و تکریم کے ساتھ ان کو یاد رکھا جائے گا.اس موقع پر شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں