590

عمرہ پیکج پروموشن کی پہلی قرعہ اندازی کے کامیاب 30 خوش نصیب صارفین کو اس سعادت سے سرفراز ہونے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر وائٹل گروپ آف کمپنیز

ہارون آباد   (عوامی پریس کلب)   چیف ایگزیکٹو آفیسر وائٹل گروپ آف کمپنیز ہارون آباد میاں غلام مصطفےٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری فرخ ثنا نے وائٹل گروپ آف کمپنیز کے عمرہ پیکج پروموشن کی پہلی قرعہ اندازی کے کامیاب 30 خوش نصیب صارفین کو اس سعادت سے سرفراز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اس باسعادت پیکج کو وائٹل گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین و بانی و اولین چیف ایگزیکٹو حاجی محمد یٰسین مرحوم کا وژن اور خواب بھی قرار دیا .

عمرہ کی سعادت سے فیض یاب ہونے والے صارفین سمیت اہل وطن سے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے کیونکہ حاجی محمد یٰسین مرحوم نے اپنی زندگی بھر وائٹل گروپ آف کمپنیز کے پروموشن پراجیکٹس میں ہمیشہ عمرہ پیکج کو نہایت عقیدت و تکریم کے لیے اولین ترجیح کے طور پر پیش نظر رکھا.انہوں نے عمرہ کی سعادتوں کے دوران اپنی دعاؤں میں حاجی محمد یٰسین مرحوم اور وائٹل گروپ کو بھی یاد رکھنے کی درخواست کی ہے.

ہماری یہ دلی تمنا ہے کہ حجاز مقدس کی سرزمین پر ہر طواف اور دعاؤں میں ہمیں شامل رہنے کی سعادت نصیب رہے.اپریل کی قرعہ اندازی میں 30 خوش نصیب صارفین کامیاب رہے اور اگلے دو ماہ میں یہ باسعادت پروموشن پیکج جاری رہے گا.30 مئی اور 30 جون کو دو مزید قرعہ اندازی ہوں گی جن میں ہر قرعہ اندازی میں 30 صارفین عمرہ پیکج کی سعادت حاصل کر سکیں گے اور اس میں شمولیت کا طریقہ بہت آسان ہے اور صارفین کو وائٹل سوپ یا ملکہ مصالحہ کے پانچ خالی ریپر پوسٹ بکس نمبر809.ملتان کے ایڈریس پر بھیجنا ہوں گے .

اور یاد رہے کہ عمرہ پیکج کے تحت کامیاب ہونے پر ہر خوش نصیب کو دو لاکھ پچیس ہزار روپے کے پیکج کے تحت عمرہ کی عظیم الشان سعادت حاصل ہوگی.آپ بھی اگلے خوش نصیب ہو سکتے ہیں اور اس باسعادت پیکج میں شمولیت کے لئے اس نہایت سادہ اور آسان طریقہ کار سے استفادہ کیجئے اور عمرہ پیکج کے خوش نصیب افراد میں شامل ہونے کے مرتبہ پر فائز ہونے کی سعادت آپ کی منتظر ہے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں