131

ضلعی انتظامیہ اور حلقہء احبابِ ادب بہاولنگر کے زیرِ اہتمام شاندار شامِ غزل کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گزشتہ رات ضلعی انتظامیہ اور حلقہء احبابِ ادب بہاولنگر کے زیرِ اہتمام شاندار شامِ غزل کا انعقاد ہوا جس میں معروف نوجوان گائیک رمضان جانی نے شرکت کی اور اپنی پُرکیف آواز میں بہاول نگر کے معروف شعراء پروفیسر سید عامر سہیل، صغیر تبسم، طلحہ بن سہیل، ڈاکٹر افتخار عفی اور دوسرے شعراء کا کلام گا کر سماں باندھ دیا۔

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون اور اسسٹنٹ کمشنربہاولنگر طلحہ نعیم نے بطور مہمانِ خصوصی اور ساجد سندھو، سیٹھ اعظم اور شیخ فضل الٰہی نے انجمن تاجران کی جانب سے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے اپنے دست مبارک سے گلوکار رمضان جانی اور نوجوان شاعر طلحہ بن سہیل کو اعترافِ فن ایوارڈ سے نوازا ۔

اور ساتھ ہی بہاولنگر میں ادبی تقریبات کے لیے آرٹس کونسل کے لیے جگہ مختص کرنے کا اعلان کیا۔بہاول نگر اور گرد و نواح کے علاقوں سے کثیر تعداد میں باذوق احباب نے پروگرام میں شرکت کی۔ شاندار پروگرام کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے حلقہءِ احبابِ ادب بہاولنگر اور انجمن تاجران کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں