1,767

تصدیق اور تحقیق شدہ کپاس کی ورائٹی کاشت کرئیں تاکہ کپاس کی فصل کو استحکام مل سکے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کپاس کی قومی پیداوار میں اضافہ اور فصل کو کسانوں کے لئے منافع بخش بنانے کے لئے سنیفا ایگری سروسز لمیٹڈ کی جانب سے عمر عثمان کاٹن فیکٹری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر، ملک سجاد احمد علوی مذکورہ فیکٹری اونر، سابق ایم پی اے چودھری کاشف محمود، احتشام الحق لالیکا،علی سفیان جنرل منیجر سنیفا ایگری سروسز، شہزاد ضیاء مارکیٹنگ منیجر، عارف مسعود گرمانی ریجنل منیجر سنیفا ایگری سروسز، خرم مقبول ممونکا،صدر ہارون آباد یونین آف جرنلسٹ یاسر چوہدری اور میڈیا نمائندگان سمیت مقامی کاشتکاروں اور کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرماہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہم تصدیق اور تحقیق شدہ کپاس کی ورائٹی کا شت کروائیں تاکہ کپاس کی فصل کو استحکام مل سکے، کپاس ہمارے ملک کی ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، سنیفا تحقیق کے بعد ہی تصدیق شدہ کپاس کے بیج اپنے ملک کے پاکستان کے کاشتکاروں کو مہیا کر رہی ہے۔

جس کی پیورٹی بینالاقوامی معیار پہ غیر ملکی ماہرین کی مدد سے تیار کر رہی ہے جس سے ملک پاکستان میں کپاس کی کاشت کا ہم استحکام بنائیں گے تاکہ ہمارے کاشتکار اپنی فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکیں،ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر، ملک سجاد احمد علوی و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں