273

ہارون آباد و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشیں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشیں، گندم کی تیار فصل کو نقصان کا اندیشہ، کسان پریشان، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

جبکہ بارشوں کے باعث گندم کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا جس سے مقامی کاشت کار اور کسان پریشانی سے دوچار ہیں، دوسری جانب زرعی ماہرین کے مطابق گندم کٹائی کے سیزن کے دوران بارشوں کے سبب پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں