464

میں تو اپنا موبائل ڈھونڈ رہی تھی

بچے کی پیدائش کے بعد ڈیلیوری روم سے نکلے ایک گھنٹے بیت جانے کے بعد زچہ کو ابھی ابھی ہوش آیا.بدن میں طاقت بالکل ختم ہو گئی تھی…. کروٹ لینا تو دور کی بات ہلنے میں بھی بے پناہ دقت ہو رہی تھی.اس نے بڑی مشکل سے داہنے ہاتھ کو حرکت دی، کچھ ٹٹولا، ہاتھ کچھ محسوس نہیں ہواپھر بائیں ہاتھ کو حرکت دینے کی کوشش کی. کچھ نہیں ہاتھ لگا. بے چین ہوگئی. خیال آیا کہیں نیچے لڑھک کے گر تو نہیں گیا! اوہ خدایا………….. ہمت جٹا کر بمشکل پلنگ کے نیچے دیکھا.نیچے بھی نہیں…… من میں گھبراہٹ ہونے لگی. ماتھے پر پسینے کی بوندیں نمایاں ہو گئیں.. دُور کھڑی نرس کو اشارے سے بلایا……ہونٹ ہلے پر کچھ الفاظ نہیں نکل سکے…. نرس نے زچہ کی گھبراہٹ محسوس کر لی. اس کی آنکھیں بھی نم ہوگئی. آخر وہ بھی ماں تھی. اور ماں کی تڑپ کو کیسے نہ سمجھ پاتی.دوڑ کر انکیوبیٹر روم سے دوڑ کر نوزائیدہ کو لاکر ماں کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا “میں سمجھ سکتی ہوں بہن! لو…… جی بھر کے دیکھ لو۔”زچہ اپنی تمام تر ہمت جٹا کر ماتھا پیٹتے ہوئے بولی….*”بہت شکریہ لیکن میں تو اپنا موبائل ڈھونڈ رہی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں