118

رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے ڈھیروں برکتوں کا باعث ہے۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ممتاز مذہبی سکالر حاجی نثار احمد شفیق نے مسجد میں درس قران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے ڈھیروں برکتوں کا باعث ہے روزہ تزکیہ نفس ہے روزہ رکھنے سے انسان کا ظاہر اور باطن پاک و صاف ہو جاتا ہے یہ مہینہ اس لحاظ سے بھی باعث برکت ہے کہ اسی ماہ قران کریم کا نزول بھی ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر ہے اگر ہم اپنی زندگیاں اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے مطابق گزار دیں تو دنیا اور اخرت میں کامیابی ھمارا مقدرٹھہرے گی اور ہمارا شمار اللہ کے انعام یافتہ بندوں میں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مقدس میں اپنے گناہوں سے معافی مانگ کر اللہ کو راضی کرنے کا بہترین موقع ھے۔

انہوں نے کہا کہ عبادات کے ساتھ ساتھ غریب نادار لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس ماہ مقدس میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت رواداری اور یگانگت کو فروغ دیں اور کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ بات کرنے سے اجتناب کریں اور باہمی ہم اہنگی کو فروغ دیں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں