503

جامع مسجد فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں نواں سالانہ عظیم الشان ختمِ نبوت سیمینار کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) جامع مسجد فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف ہارون آباد میں نواں سالانہ عظیم الشان ختمِ نبوت سیمینار ہوا جس کی صدارت و خصوصی خطاب جانشینِ گنج کرم پیر طریقت سلطان المشائخ حضور قبلہ پیر سید محمد نییل الرحمان شاہ البخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف نے فرمایا ۔

گیارہ حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی ہر طالب علم کو قرآن مجید تحفظِ ختم نبوت ایوارڈ اور دستار عطاکی گئی تلاوت کلام پاک قاری لیاقت علی نقشبندی اور قاری محمد سلیم مہاروی نے کی جبکہ خصوصی نعت پاک علامہ مفتی محمد طیب یعقوب قادری قاری محمد احسان نقشبندی اور پروفیسر حافظ عدیل جمیل نقشبندی نے پیش کی نقابت کے فرائض عظیم مذہبی اسکالر ڈاکٹر علامہ محمد وقارالدین نقشبندی نے سرانجام دئیے۔

جبکہ خطبہ استقبالیہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی نے دیا پیر سید نبیل الرحمان شاہ بخاری نے اپنی گفتگو میں ارشاد فرمایا کہ نبی پاک رحمۃ اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پہ ایمان اسلام کی جان ہے یہی دین کی بنیاد ہے ختم نبوت پہ ایمان ویقین کے بغیر دین کی عمارت کھوکھلی ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت قرآن مجید کی سینکڑوں آیات بے شمار احادیث صحیحہ اور اجماع امت سے ثابت ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔

عصر حاضر میں نسل نو کے ذہنوں میں تحفظِ ختم نبوت و مسئلہ ناموس رسالت راسخ کرنا ہوگا فتنے بڑھتے جارہے ہیں جس کا حل صوفیہ کرام کی صحبت و سنگت میں ہے اس موقع پہ انہوں نے سیدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ عنہ اور اولیائے حضرت کرمانوالہ شریف کی باہمی محبت و فیوض وبرکات وکرامات کو بھی بیان کیا اور جامعہ فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف ہارون آباد کے جمیع اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا اور محفل پاک کے سرپرست حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شفیق رضا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی نے بتایا کہ قیامت والے دن بھی بات ختم نبوت پہ ہی جا کے رکے گی شفاعت کی کنجی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں