382

بکرا عید

تحریر: تنزیلہ احمد

ذوالحج کا چاند نظر آتے ہی گہماگمی شروع ہو گئی۔ قربانی کا جانور خریدنے سمیت بڑی عید کی بڑی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ گھر کے کام ٹھہرے شیطان کی آنت، ختم نہیں ہو رہے تھے۔ نوکروں کی کمبختی آ گئی تھی۔

“جلدی ہاتھ چلاؤ، کوئی کام ادھورہ نہ رہ جائے۔” 

“جی بیگم صاحبہ!”

“دونوں فریزر صاف کر لیے؟”

“ابھی کرنے ہیں!”

“کیا؟ اتنی لاپروائی! جو کام سب سے اہم تھا وہ ابھی تک نہیں کیا؟” وہ گرجیں۔

“فریزر صاف نہ ہون تے اینا غصہ۔” نئی نوکرانی حیران ہوئی۔

“بقرا عید ہے ناں”۔ پرانی ملازمہ نے بتایا تھا۔

——٭—–

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں