592

عید کی چوڑیاں

تحریر: ہانیہ ارمیا

عنایا ۔۔۔۔ عنایا

جی امی!

بیٹا! تمھاری چوڑیاں، دیکھ لو تمھارے عید کے جوڑے جیسی ہیں ناں۔ بڑی مشکل سے یہ رنگ ملا ہے۔ چاند رات کی وجہ سے آج بازار میں رش بھی بہت تھا۔

امی آپ کو پتہ ہے ناں ۔ مجھے چوڑیاں پسند نہیں۔

پاگل یہ بچیوں کا سنگھار ہوتا ہے۔

مگر عنایا نے چوڑیاں بے دلی سے ماں کے ہاتھ سے پکڑیں۔ پاس بیٹھی کام والی ماں بیٹی کی باتیں انہماک سے سن رہی تھی بیٹی کو منہ بسورتے دیکھ کر بولی۔

باجی لے لو چوڑیاں۔۔۔۔۔ عید پہ یہ سب کے نصیب میں نہیں ہوتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں