413

ہسپتال میں آرتھو پیڈ یک وارڈ، کارڈ یک سنٹر اور گائنی وارڈ نہ ہونے سے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ہسپتال میں آرتھو پیڈ یک وارڈ، کارڈ یک سنٹر اور گائنی وارڈ نہ ہونے سے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ وارڈ ز کی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم چلا آرہا ہے، ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آرتھو پیڈ یک وارڈ، کارڈ یک سنٹر اور گائنی وارڈ جیسی بنیادی سہولیات نہیں ہیں جس وجہ سے ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں کو دوسرے شہروں کے ہسپتالوں کو ریفر کردیا جاتا ہے۔

جسکی وجہ سے مریضوں کیساتھ ساتھ لواحقین شدیدمشکلات سے دوچار ہوتے ہیں، شہریوں وقاص، حذیفہ، ابوبکر، ابراہیم، سمیر خان و دیگر نے اعلیٰ حکام سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مذکورہ وارڈز کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں