297

دریائے ستلج پر ساہوکا پتن کے مقام پر پل کی تعمیر کا منصوبہ

ھارون آباد(چوھدری طارق جمیل)ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے دریائے ستلج پر ساہوکا پتن کے مقام پر 2 ارب روپے کی لاگت کے پل کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوا دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کے مطابق ساہوکا پتن پر پل کا تجویز کردہ منصوبہ چشتیاں کو براہ راست بورے والہ سے ملا دے گا جس سے ضلع بہاول نگر چیچہ وطنی ، رجانہ کے ذریعےموٹر وے سے منسلک ہو جائے گا اور اس منصوبے میں چار کلومیٹر کی اپروچ روڈ بھی شامل کی گئی ہے اور اس پراجیکٹ کی منظوری سے ہارون آباد ،چشتیاں اور فورٹ عباس کا بڑے شہروں سے سفری فاصلہ بھی کم ہونے سے بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ 50 لاکھ افراد کے لیے روزگار،معاشی سرگرمیوں اور ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں