272

ہارون آباد بار ایسوسی ایشن اور سرکل پولیس ہارون آباد نے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کرونا سے بچاوء کے سلسلے میں آگاہی مہم کا اجراء کیا


ہارون آباد( تحصیل رپورٹر) ہارون آباد بار ایسوسی ایشن اور سرکل پولیس ہارون آباد نے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کرونا سے بچاوء کے سلسلے میں آگاہی مہم کا اجراء کیا ہے بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر نے اس آگاہی مہم کے تحت عوام اور وکلاء میں ماسک تقسیم کیے اور کرونا سے بچاوء کے پہلو سے ماسک پہننے کی اہمیت اور افادیت اجاگر کی;

انہوں نے اس موقع پر ماسک پہنو اور کرونا سے بچاوء کے قومی مشن کو ہر ممکن کوشش کے ذریعے ہر فرد کو آگاہی فراہمی اور عمل پر قائل کرنے کی جامع اور موثر کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا;

ماسک ایک ایسا طریقہ کار ہے جو اس وقت قومی سطح پر اشد ضروری اور ناگزیر ہوچکا ہے اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اور اپنی سماجی اور کاروباری زندگی و معمولات کو رواں دواں رکھنے کے لئے ماسک پہننا ایک بہترین اور نسبتاً آسان طریقہ ہے اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو اس وبا سے بچانے کیلئے ماسک لازمی ہوچکا ہے اور یہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے کہ ہم کرونا کا تدارک موثر انداز میں کر سکتے ہیں 

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں