189

ٹرانسپورٹ مالکان نے ٹیکس کے اضافے کو مسترد کر دیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ انکم ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس میں ہوش رُبا اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ نے پہیہ جام ہڑتال کردی۔

مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر انکم ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے پر مالکان نے احتجاجاً بسیں کھڑی کر دیں، ٹرانسپورٹ مالکان نے ٹیکس کے اضافے کو مسترد کر دیا،کراچی، لاہور، اسلام آباد ، ملتان ، بہاولپور ، فیصل آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی بسیں بند کرکے کھڑی کردیں ، جنرل بس اسٹینڈ و دیگر اڈے ویران نظر آئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دور دراز علاقوں کو جانے والے مسافر پرائیویٹ ٹیکسی اور رکشوں کا سہارا لینے پر مجبور رہے، جبکہ ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا تھا کہ ٹوکن ٹیکس فی سیٹ انکم ٹیکس میں ہزاروں روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی ادائیگی ممکن نہیں ہے، حکومت نے آسمان سے باتیں کرتے انکم ٹیکس میں کمی نہ کی تو پبلک ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو جائے گا، ٹیکسز میں بے پناہ اضافہ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے ، ٹرانسپورٹر کے ٹیکسز میں اضافہ فوری طور پر واپس لیاجائے اگر ان ٹیکسز کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں