197

21 اکتوبر کا دن وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی بنیاد رکھنے کا دن ہے۔ڈاکٹر مظہر اقبال

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) میاں محمد نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے والے ایسے طبیب کا نام ہے جو سالہا سال سے وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر استحکام اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں سابقہ تجربات سے یہ بات عیاں ہے کہ 2013 میں ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا کارخانے بند تھے اقتدار میں آنے کے بعد بھی مسائل موجود رہے عمران نیازی نے پارلیمنٹ پر حملہ کردیا اور چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کو سبوتاز کیا۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری سابق ایم پی اے نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 21 اکتوبر کا دن وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی بنیاد رکھنے کا دن ہے قوم میاں محمد نواز شریف کو تجربہ کار مسیحے کی نظر سے دیکھ رہی ہے ایک ناتجربہ کار اناڑی نے جس طرح ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کا ستیاناس کیا اور ملک کو جن مسائل کا شکار ہے صرف میاں محمد نواز شریف اور ان کی تجربہ کار ٹیم ہی مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا وطن عزیز کے ترقی مخالفت نواز شریف کو راستے سے ہٹانے والے بے نقاب ہو چکے میاں محمد نواز شریف کو عبرت کا نشان بنانے والے خود عبرت کا نشان بن گئے وہ تھے اور میاں محمد نواز شریف آج بھی وطن عزیز کی بہت بڑی حقیقت ہے انشاء اللہ پوری قوت کے ساتھ میاں محمد نواز شریف مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت قائم کر کے ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے شروع کرنے والے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں