250

کراچی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) کراچی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی ہارون آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے مقامی نمائندوں سمیت کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر عابد سرور چودھری امیر جماعت اسلامی سٹی ہارون آباد، ڈاکٹر عرفان اللہ امیر جماعت اسلامی تحصیل ہارون آباد نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شیطانیت کا ننگا ناچ پیپلز پارٹی کا دھونس دھاندلی کا بدترین مظاہرہ کررہی ہے تجوریوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں چیرمنیز کو اغواء اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈی ٹریپ کیا جارہا ہے ۔

جمہوریت اور قومی انتخابات کرپشن زدہ بنانے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں،کراچی کا مئیر ان شاء اللہ حافظ نعیم الرحمن ہونگے، پیپلز پارٹی بے سندھ کو اندھیرے دئے اب کراچی منی پاکستان رہے سہی معشیت کا تباہ کرکے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھنانے کا منصوبہ جماعت اسلامی کامیاب نہیں ہوگی اس وقت کراچی کی ترقی کے پہیے کو چلانے کی کی صرف ایک صورت ہے کہ مئیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ہو ماضی میں جماعت اسلامی کی کراچی کے متعلق کارنامے سنھری حروف میں لکھے گئے ہیں ۔

عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خاں نے کراچی کو امن کا گہوراہ بنایا معشیت بہتر کی عوام کا اعتماد حاصل ہے مگر طالع آزماوں خودغرض افراد نے اپنی انا کی تسکین اور جیبیں بھرنے کے لئے کراچی کو ستم کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں