189

ٹیچر یونین پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریاں ظلم کے مترادف ہے ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اصف محمود جنجواعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس(اگیکا) اور پنجاب ٹیچر یونین پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریاں ظلم کے مترادف ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے لیو انکیشمنٹ پینشن رولز میں تبدیلی اور سکولوں کی نجکاری سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات ہیں ان کو فل فور منظور کیا جائے، گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے اور ان پر قائم ناجائز مقدمات کو خارج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں