201

اسلامی تعلیمات میں کسی بھی مذہب کی توہین کی گنجائش نہیں ۔راجہ اصف جنجوعہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) اسلامی تعلیمات میں کسی بھی مذہب کی توہین کی گنجائش نہیں ہے جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے مقامی چرچ میں مسیحی برادری اور مقامی چرچ کے پادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اصف جنجوعہ اور اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ جڑانوالہ میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم اور مسیحی کمیونٹی کو آپس میں لڑایا گیا قران پاک یا دیگر مقدسات کی بے حرمتی کوئی کلمہ برداشت نہیں کرتا مگر سازش کا شکار ہو کر جلاؤ گھیراؤ کرنا کسی صورت قابل برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

نگران حکومت سازش میں ملوث کرداروں کو سامنے لا کر نشان عبرت بنائے اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مقامی چرچ کے پادری علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ملک دشمنوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے جڑانوالہ جیسا المناک سانحہ کروا دیا گیا ۔

مسیحی برادری دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرنے پر مرکزی انجمن تاجران کا شکریہ ادا کرتی ہے مرکزی انجمن تاجران کے وفد میں چوہدری عرفان نیاز،حاجی کفایت اللہ، چوھدری افضل رندھاوا اور مرزا امین مغل شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں