334

انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں۔سربراہ ہاتف ویلفیئر سوسائٹی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ چوہدری سعید احمد نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں عبدالستار ایدھی،گنگا رام اور مدر ٹریسا اس کی بہترین مثال ہیں۔ ہمارا خاندان ھاتفین کی معاونت سے والد م محترم کا دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری کریں گے،ان خیالات کا اظہار زینب ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا، چوہدری عبدالجبار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اس دور کے ایدھی ہیں ھاتفین گزشتہ 31 سال سے علاقہ کی دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں میرے والد گرامی ھاتفین کے کام عمل اور جذبہ کے بہت بڑے قدر دان تھے انہوں نے آخری وقت تک ھاتفین کی معاونت سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھا انشااللہ ہم اس تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دیں گے بلاشبہ ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اس پرفتن اور نفسا نفسی کے دور میں انسانیت کی خدمت کرکے تاریخ رقم کر رہے ہیں انہوں نے زینب ہسپتال کے تمام سیکشن ڈائیلسز سنٹر آء گائنی ڈینٹل اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکرگی کو بہت سراہا اس موقع پر ہاتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبربن کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں