478

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کا قیام ناگزیر۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کا قیام ناگزیر، تفصیلات کے ہارون آباد شہر اور گردونواح میں شدید گر می کے وجہ سے کمسن بچے اسہال گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن چلڈرن وارڈ اور چلڈرن اسپیشلٹ ڈاکٹرزنہ ہو نے سمیت دیگر طبی سہولیات کا فقدان ہے جس وجہ سے بچوں کی اموات میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا جس کے باعث عوام میں شدید کوفت پائی جا رہی ہے۔

محمد رضوان جوئیہ، محمد سلیم خلجی، محمد ظفر عالم، معظم علی، محمد وقاص سمیت دیگر نے سکریٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے مطا لبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں چلڈرن وارڈ سمیت چلڈرن اسپیشلسٹ کو تعینات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں