330

ہارون آباد اور گردونواح کے معصوم بچوں میں آئس کریم کے نام پر زہر فروخت کیا جا رہا ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح کے معصوم بچوں میں آئس کریم کے نام پر زہر فروخت کیا جا رہا ہے جس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کو بند کروانا چاہیے تاکہ بچوں میں بیماریاں نہ پھیل سکیں، ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں ظفر عالم، وقاص، کامران سعید، عمران، عمر خلیل، ابراہیم و دیگر نے کیا، شہریوں نے کہا کہ سائیکلوں، موٹر سائیکل لوڈرز اور ریڑھیوں پر افراد یہ معصوم بچوں اور بچیوں میں 2 روپے سے لیکر دس روپے میں آئس کریم کے نام پر زہر فروخت کر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سمیت محکمہ صحت اورپنجاب فوڈ اتھارٹی اس ضمن میں خود نوٹس لے کر کاروائی کر کے ان کو بند کروائیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں