521

ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر خالد شریف کی آمد

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر خالد شریف کی ہارون آباد آمد، اسسٹنٹ کمشنر عامر محمودکے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی وزٹ، تمام وارڈز، ایمرجنسی بلاک، فارمیسی اور ڈائیلاسز سینٹر کا مکمل معائنہ کیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر خالد شریف کی ہارون آباد آمد ہوئی جہاں پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر عامر محمودکے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی وزٹ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر رضا و دیگر بھی موجود تھے، تمام وارڈز، ایمرجنسی بلاک، فارمیسی اور ڈائیلاسز سینٹر کا مکمل معائنہ کیا گیا۔

ایس ڈی او بلڈنگ کو ہسپتال میں جاری تزئین وآرائش کے کام کو جلدازجلد تکمیل کی ہدایت کی گئی، نئے ڈائیلاسز بلاک کی جاری تعمیر کو بھی چیک کیا۔ MS کو بغیر کسی رکاوٹ کے عام لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں