171

6 ستمبر دشمنوں کو سبق یاد دلانے کا دن ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) 6 ستمبر دشمنوں کو سبق یاد دلانے کا دن ہے، افواج اور عوام ملکی دفاع، ترقی اور وقار و خودمختاری کیلئے ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، آج کا دن شہدا، غازیوں کے لہو کی شفق مادروطن میں آزادی، سلامتی اور اعتماد کی کرن بن کر طلوع ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارمعروف قانون دان حاجی محمد رزاق انوار ایڈووکیٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا، آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک وطن کے دفاع کے لیے قوم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے، سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں