316

ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش اور مکمل آزادی کے ساتھ منایا گیا

ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش اور مکمل آزادی کے ساتھ منایا گیا۔ گھر گھر چراغاں مندر میں پوجا سمیت کیک کاٹنے کی مختلف تقریبات منعقد ہوئیں اسسٹنٹ کمشنر،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی سمیت مختلف سماجی شخصیات نے تقریبات میں شرکت کی۔

دیوالی کے موقع پر گھر گھر چراغاں اور قدیمی مندر میں پوجا پاٹ کی گئی مختلف تقریبات میں دیوالی کی خوشی میں کیک کاٹے گئے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

صدر سوسائٹی ہندو بالمیکی مندر ہربنس لال نے کہا کہ دیوالی خوشی کا تہوار یے اور ہم اس دن کے موقع پر ملکی سالمیت اور ترقی کے لیے دعاگو ہیں پیارے وطن پاکستان میں ہمیں اپنے تہوار مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ منانے کی آزادی ہے پاکستان میں مسلم اور غیر مسلم میں محبت مثالی ہے وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر ایک دوسرے کے غم و خوشی کے ساتھی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہندو مسلم اور عیسائی سب ایک جگہ موجود ہیں۔فضل الرحمان اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتوں کے لوگ ہمارے شہری ہیں جن کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے حکومت محکوم طبقات کی مضبوطی اور ترقی کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں