124

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق کی وائٹل ہاوس میں پریس کانفرنس۔

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے وائٹل ہاوس ہارون آباد میں صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدری اورمرکزی فنا نس سیکرٹری چوہدری عظیم عقیل گوہیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ8 فروری کے انتخابات ملکی تاریخ میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے صاف شفاف ہونے کے بارے میں پر امید ہیں.9مئی کے واقعات کی سب کو مذمت کرنی چاہئے.

عام انتخابات کے لئے قومی و ملکی یکجہتی کے وژن کے تناظر میں ملک بھر کی مختلف چھوٹی اور بڑی جماعتوں کے رہنماؤں اور انفرادی الیکشن میں حصہ لینے والے الیکٹیبلز کے ساتھ رابطے نہایت خوش گوار رہے ہیں اور یہ فیصلہ تقریباً کر لیا ہے کہ ہم سب مل کر قومی یکجہتی اتحاد یعنی نیشنل پولیٹیکل الائنس کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے اور اس اس الائنس کا بنیادی مقصد قومی اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر عمل پیرا ہونا ہے.

حامد الحق کے ساتھ بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور سندھ کے جی ڈے اے سے بھی مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور کل مزید سیاسی پیش رفت کیلئے کراچی جانا ہے.مولانا سعد رضوی کے ساتھ بھی معاملات آگے بڑھ رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ اس مرحلہ پر الائنس کا باقاعدہ حصہ نہ بنیں لیکن ان کی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بارے میں بہت پر امید ہیں.

انشائاللہ اس نیشنل پولیٹیکل الائنس اور آزاد الیکٹیبلز کا یہ اتحاد اور مشترکہ پالیسی ملکی اور قومی سلامتی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ثابت ہو گی اور پاکستان کی سیاست میں استحکام کیلئے اس کا کردار کلیدی ہوگا اور پاکستان میں سب مل کر ملکی ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں