611

میں اپنے حلقہ کے عوام کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔حاجی سعید احمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادوائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے کہا ہے کہ ہماری حلقہ کی باشعور اور باوفا عوام نے ہماری خدمات کا جو صلہ عطا کیا ہے اس سے ھمارے مان اور جذبہ کو تقویت ملی ہے ۔

میں اپنے حلقہ کے عوام کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتامیں ہمیشہ احسان مند اور شکر گزار رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹل ہاؤس میں مبارک باد دینے انے والے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ جیت پر ہم ہی نہیں عوام بھی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

بے روزگار کا خاتمہ اعلی طبی اور تعلیمی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوں گی مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری اور ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ حاجی سعید احمد علاقہ کے سچے اور کھرے راہنما ہیں انہوں نے کردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے ہمارے حلقہ میں تحمل، بردباری، برداشت اور صبر کو فروغ دیا ہے ۔

بعد ازاں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے حاجی سعید احمد کی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر دستار بندی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں